Punjab government decides to dismiss the police officers involved in the May 25 incident

پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعے میں ملوث پولیس افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر افسران عہدوں سے ہٹا دیے ہیں، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل اور نوکریوں سے برخاست کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ 4 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز بھی معطل کر کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
Source
Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations
Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire










