Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail See how UAE girls welcomed US President Donald Trump See how UAE girls welcomed US President Donald Trump Internal clash within PTI - Kanwal Shauzab criticises Aleema Khan in leaked video Internal clash within PTI - Kanwal Shauzab criticises Aleema Khan in leaked video Why Col. Sofia Qureshi is outside? Hamid Mir revealed facts in his column Why Col. Sofia Qureshi is outside? Hamid Mir revealed facts in his column CM Punjab Maryam Nawaz's surprise visit of Lahore, mingles with citizens CM Punjab Maryam Nawaz's surprise visit of Lahore, mingles with citizens Gujranwala: DG Parks And Horticulture Authority Sialkot Shot Himself Gujranwala: DG Parks And Horticulture Authority Sialkot Shot Himself

Imran Riaz Khan's claim about his income sparks debate on social media

Posted By: Muzaffar, May 18, 2022 | 14:53:32

Imran Riaz Khan's claim about his income sparks debate on social media


عمران ریاض خان کے انکشاف کہ ان کی ماہانہ آمدن ایک کروڑ روپے سے کہیں زیادہ ہے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ معروف مارننگ شو ہوسٹ فرح سعدیہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "اگر ایک اینکر یو ٹیوب سے ایک کروڑ سے زائد روپے ماہانہ کما سکتا ہے جس میں نہ کوئی ٹیکس ہے نہ خرچ تو حکومت کو چاہے آئی ایم ایف سے مانگنے کے بجاۓ کچھ یو ٹیوب چینل ہی چلانا شروع کر دے"۔۔

جیو کے نیوز اینکر وجیہہ ثانی نے تجویز دی کہ یوٹیوب کی کمائی پر عام کمائی کی طرح ٹیکس لگنا چاہئے۔ وجیہہ ثانی نے لکھا "یوٹیوب کمائی پر ویسے ہی ٹیکس لگنا چاہئے جیسے عام کمائی پر لگتا ہے۔ یا یوٹیوب کمائی ڈالرز میں ہے غالباً ۔۔ تو فارن انکم ٹیکس متعارف ہونا چاہئے۔ کیا کہتے ہیں ماہرین اس بیچ۔"۔

صحافی اسد علی طور نے لکھا "سولہ سال سے میڈیا میں ہوں لیکن اپنا گھر نہیں بنا سکا اور نہ ہی کوئی رہائشی پلاٹ ہے۔ موٹرسائیکل پر دفتر آنے والے عمران ریاض خان کا دو دو مہینے میں چار چار کنال کے گھر بنانے کا سفر یقیناً تحقیقات کا مُتقاضی ہے کہ ایک “مُبینہ” اینکر کی اِس دولت میں کُن “ذرائع” نے “حصہ” ڈالا ہے۔"۔۔

ایک صارف آر اے شہزاد نے لکھا "کہہ رہے ہیں اینکر عمران ریاض یو ٹیوب سے اِنکم لے رہا ہے، اگر وہ سات کروڑ ماہانہ کما رہا تو بھی دو کروڑ اس کا اِنکم ٹیکس بنتا ہے
⁦جس سال ابصار عالم نے پیمرا میں عہدہ لیا اس سے پہلے سال انہوں نے 77لاکھ ٹیکس دیا
عمران ریاض کتنا اِنکم ٹیکس دے رہا ہے ؟
کون پوچھے گا؟"۔۔

ایک صارف راجا کبیر نے لکھا "میوزک انڈسٹری کے ایک گُرو سے استفسار کیا کہ یوٹیوب چینل سے ہر دو ماہ بعد چار کنال کا بنگلہ خریدا جاسکتا ہے تو کہنے لگے “ٹی سیریز “ والے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے اتنی کمائی نہیں کرسکتے یقیناً اس شخص نے کسی اور شے کا نام یوٹیوب چینل رکھا ہوگا"۔۔

صارف ابو علیحہ نے ٹویٹ کیا "عمران ریاض تو ایک کرپٹ اور چور اینکر ہے۔ کیا دودھ کے دھلے اقرار الحسن بتانا پسند فرمائینگے کہ جس عمرانڈو اینکر کی حلال کمائی کی وہ توصیف فرمارہے ہیں، اس نے گزشتہ چار برسوں میں ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ روپیہ تک کیوں نہ دیا۔

پیڈ ٹویٹ ضرور کریں لیکن کبھی بنا کچھ لئے سچ بھی کہہ دیں۔"۔۔

صحافی عمر چیمہ نے لکھا "ایک اینکر کے اتنے ذرائع آمدن ہیں کہ وہ ہر دو مہینے بعد چار کنال کا گھر بنا سکتا ہے لیکن نواز شریف(جس کے باپ کی اتفاق فاونڈری تھی) نے لندن والے فلیٹ کیسے خریدے؟ سوال تو بنتا ہے"۔۔











کچھ مزید ٹویٹس ملاحظہ کیجئے۔۔











Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...