Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success

Babar Azam is Ertugrul and we are his soldiers - Shaheen Shah Afridi

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, January 22, 2022 | 13:34:00

Babar Azam is Ertugrul and we are his soldiers - Shaheen Shah Afridi




بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ترکش سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سے میں لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوں، عاطف رانا اور عاقب جاوید نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ پاک بھارت میچ پر ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل عجیب سے ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے، میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی سے بھی بات ہوئی تھی انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ گراونڈ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔ روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت کے ٹاپ تین بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی ٹیم پریشر میں آ گئی جس کا فائدہ ہوا۔ بھارت سے میچ جیتنے کے بعد میں نے فون بند کر دیا تھا صرف والدین سے ہی بات ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میں شکست پر انہوں نے کہا کہ اس ہار کا بہت صدمہ ہوا، تین چھکے لگنے پر رویا تھا۔



Source





Advertisement





Popular Posts
Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices

Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices

Views 1045 | April 03, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...