Peshawar: JUIF candidate shot dead with his own aerial firing in celebration of victory
Youtube
پشاور میں جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر بلدیاتی انتخابات کے دوران میدان جنگ بنا رہا۔ پولنگ کے دوران راکٹ حملے، فائرنگ اور خودکش دھماکے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بھی مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، بیلٹ باکسز کو بھی آگ لگادی، وہاں زخہ خیل اور لنڈی کوتل کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی مشتعل افراد نے حملے کیے۔
اس کے علاوہ بونیر اور نوشہرہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
Source
Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Interior Minister Mohsin Naqvi & IG Islamabad talks to media regarding suicide blast in Islamabad
Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti










