
ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، شہری دوتین ماہ کے لئے انٹرنیٹ استعمال نہ کریں تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کرنے میں کسی دباؤ کا سامنا نہیں، کراچی کے حالات کی بنیاد کو ختم کئے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف قوانین پر کام ہو رہا ہے۔ اگر قوانین نہ بنے تو آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے کہا کہ جرائم کی شرح میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن بھتے کی شکایات میں بتدریج کمی آئے گی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ سمز ایک بڑا مسئلہ ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy











