
صنعا: کم عمر میں لڑکیوں شادیوں کا رحجان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ممالک میں بھی پایا جاتا ہےجس کی تازہ مثال یمن میں سامنے آئی جہاں 8 سالہ معصوم لڑکی کی شادی 40 سالہ شخص سے کردی گئی تاہم وہ شادی کی پہلی ہی رات شوہر کی درندگی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئی۔
کویتی اخبار الوطن کے مطابق 8 سالہ راوان کی شادی 40 سالہ شخص سے کی گئی تاہم شادی کی رات ہی اسے شوہر نے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔ واقعے کے بعد یمن کی کئی تنظیموں نے پولیس سے واقعے کے خلاف کارروائی کرنے اور سفاک دولہے اور لڑکی کے والدین کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق یمن میں 25 فیصد لڑکیوں کی شادی 15 سے کم عمر میں کردی جاتی ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









