
ٹوکیو… این جی ٹی…جاپان میں ایک ٹی وی گیم شو کے عملے کو منفرد شرارت سوجھی اور انہوں نے ایک دفتر کے ملازمین کے پیچھے خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈائنوسارزلگا دئیے۔جی ہاں اس دلچسپ شرارت کے دوران جب ٹی وی گیم شو کا اسٹاف آفس میں پہنچا تو تمام ملازمین اپنے روزمرہ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور پھر اچانک ہی ایک شخص مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک میں دِکھائے جانے والے خطرناک ڈائنو سار طرز کا کاسٹیوم پہن کر راہداری سے گزرتے ہر شخص کے پیچھے دوڑ لگاتا نظرآیا۔ بس پھرکیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے ڈائنو سارز کے آفس پر دھاوا بولنے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پورے دفتر میں پھیل گئی اور ملازمین بے حد خوفزدہ ہو گئے۔ کوئی چیختا چلاتااور بھاگتا نظر آیا تو کسی کے ہاتھوں میں موجود چائے کے کپ تک گِر گئے اورکو ئی دہشت سے تھر تھر کانپتانظر آیاتاہم گیم شو کے عملے نے حقیقت بتا ئی تو ملازمین کی جان میں جان آئی۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other








