Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Umar Cheema blasts on Siddique Jan for his inappropriate tweet about his mother Umar Cheema blasts on Siddique Jan for his inappropriate tweet about his mother Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Imran Khan was ready to go abroad after deal with Establishment - Details by Rauf Klasra Imran Khan was ready to go abroad after deal with Establishment - Details by Rauf Klasra Man Missing For 28 Years Found Frozen in Glacier Man Missing For 28 Years Found Frozen in Glacier

Umar Cheema blasts on Siddique Jan for his inappropriate tweet about his mother


گزشتہ روز صحافی عمر چیمہ نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد ایک ٹویٹ میں لکھا

آج ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر میری والدہ کی تعزیت کیلئے آئے، بولے میں نے ایک ایسے شخص کیساتھ کام کیا ہے جسے والدین کا احترام ایسے کرتے دیکھا جیسا قرآن میں ذکر ہے والدین کے علاوہ انکے خدمتگاروں کو بھی اف تک نہ کہتا، میں نے پوچھا وہ شخص کون ہے؟ جواب تھا: میاں نواز شریف

جس پر صدیق جان نے ان کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا

والدہ کی وفات کے دوران بھی آپ کو شریف خاندان کی خوشامد سے فرصت نہیں، اللہ کا خوف کریں اپنی والدہ کے صدقہ جاریہ کیلئے دعا کریں اور نیک اعمال کریں۔
کم از کم اپنی والدہ کی وفات کو تو شریف خاندان کے تلوے چاٹنے کیلئے استعمال مت کریں۔ اللہ کریم آپ کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔ میں نے اپنی والدہ کھوئی ہیں، مجھے اندازہ ہے کہ انسان کی زندگی کا یہ مشکل ترین وقت ہوتا ہے، لیکن آپ اس موقع پر بھی شاپر ڈبل کروا رہے ہیں، حد ہے ویسے

عمر چیمہ نے صدیق جان کی اس ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا

تم اس وقت اگر میرے سامنے ہوتے تو تھپڑوں سے تمہارا کالا منہ سرخ کر دیتا جسطرح تم 24 گھنٹے عمران خان کا میراثی بن کر روزی کماتے ہو تمہارے خیال میں باقی بھی ایسے ہی ہیں؟ لعنت ہے تمہاری سوچ پر، تمہیں شرم نہیں آئی کہ اس گھٹیا طعنے کیلئے تم نے کیسا موقع تلاش کیا ہے بیغیرت انسان

عمر چیمہ کی اس ٹویٹ پر صدیق جان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور جواب میں صدیق جان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی اور معافی معانگتے ہوئے لکھا


ایک بڑے بھائی اور مہربان کے مطابق مجھے عمر چیمہ صاحب کی والدہ کی وفات کے موقع پر ایسا ٹویٹ نہیں کرنا چاہیے تھا
اس لیے میں نے اپنے دونوں ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں
اور عمر چیمہ صاحب سے معذرت خواہ ہوں
اللہ کریم ان کی والدہ محترمہ کے درجات بلند فرمائے
اللہ رب العزت ان کو اور ان کے تمام فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے







Comments...