Israel attacks Gaza freedom flotilla with chemicals, seizes the boat carrying Greta Thunberg
Youtube
اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی 'میڈلین' کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعدکمیونیکیشن کو جام کیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز میں موجود ہر شخص اپنا فون بند کر دے جس کے بعد جہاز کے ارکان کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ جہاز سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے 6 جون کو سسلی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے 12 افراد سوار ہیں۔
Source
Four facilitators linked to Islamabad court suicide attack arrested
Eye-opening revelations in investigation of Wana Cadet college attack
Breaking News: Justice Athar Minallah & Justice Mansoor Ali Shah resigned as Supreme Court judges
Afghan cricketer Rashid Khan’s secret second marriage exposed
I am ready to facilitate a dialogue b/w govt & opposition as NA speaker - Ayaz Sadiq's big offer
Video shows moment Turkish military plane crashes with 20 on board









