Maulana Masood Azhar lost his 10 family members in Indian air strike

انڈیا کے بہاولپور مدرسے پر حملے میں مولانا مسعود اظہر کی فیملی کے 10 افراد جاں بحق۔ مولانا کی بڑی بہن، ان کے شوہر، بھانجے اور اہلیہ جاں بحق۔ مولانا نے تصدیق کردی
کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔
ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔
اس بیان میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے، اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔‘
Source: BBC Urdu
Four facilitators linked to Islamabad court suicide attack arrested
Eye-opening revelations in investigation of Wana Cadet college attack
Breaking News: Justice Athar Minallah & Justice Mansoor Ali Shah resigned as Supreme Court judges
Afghan cricketer Rashid Khan’s secret second marriage exposed
I am ready to facilitate a dialogue b/w govt & opposition as NA speaker - Ayaz Sadiq's big offer
Video shows moment Turkish military plane crashes with 20 on board









