American Muslims regretting for voting Trump after Trump includes pro-Israelis in his cabinet
ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں سے ووٹ لینے کے بعد ان سے ہاتھ کردیا۔ اپنی کابینہ میں غزہ کے مخالف اور اسرائیلی حامیوں کو لے آئے۔ امریکی مسلمان پچھتانے لگے۔
مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صہیونیت کے حامیوں سے بھری جارہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا ہاتھ کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ روکنے کے مخالف اور اسرائیل کے حامی مارکو روبیو کو وزیر خارجہ جبکہ دو ریاستی حل کے مخالف اور اسرائیلی قبضے کے حامی مائیک ہکابی کو اسرائیل میں اگلا امریکی سفیر نامزد کردیا۔
ٹرمپ نے غزہ میں فلسطینی شہادتوں کی مذمت کی انکاری اور اسے یہود دشمنی قرار دینے والی ایلیس اسٹیفانیک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔
مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بیان دینے والے ٹرمپ سے امن کے لیے کام کرنے کی توقع تھی لیکن انہوں نے شدید مایوس کیا۔
Source
Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement
DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest
Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima?
IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace
Iran launches new wave of retaliatory strikes against US
India: 'Rupee 370 Biryani’ Joke Sparks Debate on Social Media











