Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble

Former President Arif Alvi's tweet on Govt's decision to increase number of Supreme Court judges


حکومت کے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے فیصلے پر سابق صدر عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

شرمناک قانون بنایا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 25 کرنا چاہتے ہیں۔ کیوں؟

صرف اس لیئے کہ 26 ویں آیئنی ترمیم کے باوجود خوف ہے کہ کہیں انصاف نا ہو جائے اور جھوٹا مینڈیٹ دھڑام سے زمین بوس نا ہو جائے۔ مندرجہ زیل موازنہ پر غور فرمایئے۔

بھارت کی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 ہے

پاکستان میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہے

یعنی پاکستان سے دو گنی زیادہ ججوں کی تعداد ہے جب کہ آبادی کے تناسب سے بھارت ہم سے 6 گنا بڑا ملک ہے۔ شرارت ہے کے نہیں؟

اب امریکہ سے بھی مقابلہ کر لیں۔ امریکہ میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد صرف 9 ہے جب کہ اُنکی آبادی پاکستان سے 4۔1 گنا زیادہ ہے مگر سپریم کورٹ کے جج ہم سے آدھے ہیں۔ مکٗاری ہے کے نہیں؟

'پاکستان میں انصاف' کی رینکنگ دنیا کے 139 ممالک میں 130 پر ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ صرف اِس وجہ سے کہ سارے قوانین اس لیئے بنائے جارہے ہیں کہ عدالت پر قبضہ کرلیں تاکہ ظلم اور بربریت کا نظام چلتا رہے اور ملک کی پسندیدہ سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کو زبردستی اقتدار سے دور رکھا جائے۔ اور پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کے عظیم قائد عمران خان کو پابند سلاسل رکھیں۔

یہ ہو نہیں سکتا۔ یہ ظلم چل نہیں سکتا۔ یہ رات ختم ہو رہی ہے اور امید کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ لوٹ لو مگر جو ملک سے بھاگے گا ذلٗت اُسکا مقدٗر ہے۔ یہ لوح ازل میں لکھا ہے تم اِسکو بدل نہیں سکتے۔

جو لوح ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے

انشاللہ





Comments...