Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Trump’s latest threat to Iran in his tweet - ‘A whole civilization will die tonight’ Trump’s latest threat to Iran in his tweet - ‘A whole civilization will die tonight’

Rauf Klasra's thought-provoking tweet about Supreme Court judges

Posted By: Afzal, October 28, 2024 | 16:58:01

Rauf Klasra's thought-provoking tweet about Supreme Court judges


رؤف کلاسرا نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کے کردار کے بارے میں اٹھنے والے تحفظات کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

سلمان اکرم راجہ اور کاشف عباسی کے درمیان ARY شو میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئینی ترامیم بعد اب مستقبل میں پہلے تین سینیر ججز حکومت کے خلاف فیصلے دیتے وقت کچھ لحاظ کریں گے۔
مطلب وہ ڈریں گے کہ انہوں نے چیف جسٹس لگنا ہے۔لہذا وہی فیصلہ کرو جو حکومت چاہتی ہے۔مطلب کہ جج ہو کر اپنے عہدے کے لیے انصاف کا قتل کرو؟
میں اپنے دونوں قابل احترام دوستوں کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

لیکن یہ سوال کون اٹھائے گا کہ اعلی عدلیہ میں سپریم کورٹ میں ایسے ججز کیسے بھرتی کر دیے گئے ہیں جو وہاں انصاف کرنے نہیں بلکہ چیف جسٹس بننے گئے ہیں اور اگر ان کے سخت اور انصاف پر مبنی فیصلوں سے ان کے چیف جسٹس بننے کے امکانات کم ہونے لگے تو وہ حکومتوں کے حق میں فیصلے دینا شروع کر دیں گے؟
ہم نے تو سنا اور پڑھا تھا کہ قیامت کے روز ان سب سے پوچھا جائے گا کہ کیا تم نے انصاف کیا؟

ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ آسمان گرتا ہے تو گرنے دو لیکن انصاف ہوگا۔تو پھر یہ قابل احترام ججز صرف چیف جج لگنے کے لیے انصاف نہیں کریں گے؟ کیا کوئی جج انصاف صرف چیف جسٹس بن کر ہی کر سکتا ہے ورنہ نہیں ؟ کیا خدا نے بھی کوئی ایسی شرط رکھی تھی کہ اگر چیف جسٹس بن جائو تو پھر انصاف کرنا ورنہ عہدے کی خاطر انصاف کا قتل کر دینا؟

یا تو ان قابل احترام ججز بارے ہماری غلط فہمی ہے اور وہ سب انتہائی قابل اور ایماندار ہیں جو ڈٹ کر انصاف کریں گے نہ کہ چیف جنج بننے کے لیے انصاف کا قتل کریں گے۔
خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو وہ جج بننے کے قابل نہ ہی تھے۔ پھر ایسے جج صاحبان کے لیے ٹی وی شوز میں رولا ڈالنا، عوام کا سڑکوں پر ہنگامے کرنا، ان کے حق میں کھڑا ہونا یا لڑنا فضول ہے۔ وہ عہدوں کے لیے جج بنے تھے انصاف کرنے نہیں۔ پھر تو ایسے ججز کو کسی بھی temptation سے گھیرا جاسکتا ہے اس کے لیے چیف جسٹس بنانا ضروری نہیں۔





Comments...