Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble

Salman Taseer's daughter Sara Taseer sides with her father's killers, celebrates CJ's insult by TLP supporter



سلمان تاثیر کی بیٹی سارا تاثیر اپنے باپ کے قاتلوں کی حمایت میں جا کھڑی ہوئی۔ ٹی ایل پی انتہا پسند کے ہاتھوں چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو برا بھلا کہنے کو انجوائے کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سارا تاثیر نے چیف جسٹس کی وائرل ویڈیو پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "ڈونٹ دے دو، لعنت لے لو"۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو بیکری میں برا بھلا کہنے والا اسی تحریک لبیک کا حامی ہے جس تحریک لبیک کی بنیاد ہی گورنر سلمان تاثیر کے قتل کو سیلیبریٹ کرنے کیلئے رکھی گئی۔ سارا تاثیر اسی گورنر سلمان تاثیر کی بیٹی ہیں۔ تحریک لبیک کے بانی مولوی خادم رضوی اور تحریک لبیک کے دیگر رہنما ہمیشہ اپنی تقریروں میں سلمان تاثیر کے قتل پر فخر کا اظہار کرتے ہیں اور سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو ہیرو قرار دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سارا تاثیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارا باپ اسی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا جس کو تم سیلیبریٹ کررہی ہو۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی سپورٹر نے بیکری میں چیف جسٹس کو تب برا بھلا کہا جب بہت سے شدت پسند علماء مبارک ثانی کیس میں دیئے گئے ان کے فیصلے کی وجہ سے ان کے سر کی قیمت مقرر کرچکے تھے۔

ماروی سرمد نے سارا تاثیر کو کوٹ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا

Political partisanship is everyone's right (is it a good choice? Not sure). But we all must remember ALWAYS that our partisan choices might exacerbate the vigilantism. The same vigilantism and vigilante violence that snatched so many precious souls like Salmaan Taseer from us.

اس پر سارا تاثیر نے ماروی سرمد کو جواب دیتے ہوئے لکھا

You have just made a bunch of false assumptions @marvisirmed Some cheap dope you have smoked up perhaps

سارا تاثیر کو مزید صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا، ملاحظہ کیجئے کچھ ٹویٹس

سلمان تاثیر صاحب کی روح آج خوش ہو رہی ہوگی یا دکھی؟
جس گروہ کی شدت پسند سوچ سلمان صاحب کے قتل کی وجہ بنی تھی. آج ان کی صاحبزادی اس گروہ کے ایک چاہنے والے کی اسی شدت پسند سوچ کو سیلیبریٹ کر رہی ہیں.
دنیا دے رنگ وی نرالے نیں.

ہم اج تک اسکے والد کے قتل پر افسوس اور مذمت کرتے رہے اس نے سیدھا ممتاز قادری زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔

تم تو اس اذیت سے گزر چکی ہوں اپکے باپ کو بھی ایک جنونی نے مارا تھا ہمیں ایسے لوگوں کو سپورٹ کسی صورت نہیں کرنا چاہیے بلکہ سخت سے سخت ترین مذمت کرنی چاہئے اگر یہاں حال رہ تو کسی کا بھی گھر محافظ نہیں رہے گا آج جو جو بھنگڑے ڈال رہے ہیں وہ کل اور خد بھی پھنس جائے گا اس جال میں

اس کے والد محترم کو اسی شرپسند سوچ نے قتل کیا اسی شر پسند سوچ نے قاضی کی تضحیک کی مگر یہ خاتون اتنا گر جائیگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
باقی ٹرولز جو بھی کہے اس ٹرول سے کم از کم اس ایشو پر اس طرح کی ٹویٹ کی امید بلکل بھی نہیں تھی جب تک پاکستان میں یہی سوچ ہے امریکہ اور چائنہ کا پورا بجٹ بھی اد ملک پر لگائے یہ ملک آگے نہیں جا سکتا

سارا تاثیر نے سوشل میڈیا کی تنقید کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ٹی ایل پی کو سپورٹ کرنے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتی۔

It will be a cold day in hell when I begin to support the TLP.











Comments...