Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace Iran launches new wave of retaliatory strikes against US Iran launches new wave of retaliatory strikes against US

Exclusive details of proposed constitutional amendments

Posted By: Afzal, September 15, 2024 | 13:30:48

Exclusive details of proposed constitutional amendments


مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں، 20 سے زائد شقیں شامل، ذرائع

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں، آئین کی شقیں 51، 63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہے، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہے۔ منحرف اراکین کا ووٹ، آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل ہے۔ آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ہے۔ آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری، سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگی۔ حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے چیف جسٹس لگائے گی۔

آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن، پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئین کا آرٹیکل 63 ڈی فیکشن کلاز پارٹی سربراہ کے اختیار سے متعلق ہے۔ آرٹیکل 51 مخصوص نشستوں سے متعلق ہے۔ آرٹیکل 175 سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعیناتی سے متعلق ہے۔

آئین کا آرٹیکل 181 ججز کی عارضی تقرری سے متعلق ہے، آرٹیکل 184 ازخود نوٹس اختیار سے متعلق ہے، آرٹیکل 185 فیصلوں پر اپیل سے متعلق ہے۔

آئین کا آرٹیکل 186 صدارتی وضاحت پر سپریم کورٹ کے اختیار سے متعلق ہے جبکہ آرٹیکل 187 سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کی تشکیل، ججز کی تقرریوں سے متعلق ہے۔


Source



Comments...