Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace Iran launches new wave of retaliatory strikes against US Iran launches new wave of retaliatory strikes against US

Rauf Klasra's tweets on Ali Amin Gandapur's statement about Afghanistan

Posted By: Adil, September 12, 2024 | 12:55:36

Rauf Klasra's tweets on Ali Amin Gandapur's statement about Afghanistan


رؤف کلاسرا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے متعلق دیئے گئے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

افغان عوام/افغان طالبان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈلائن کو سرحد نہیں مانتے۔ وہ سمجھتے ہیں انگریزوں نے 1893 میں ان سے یہ علاقے چھین کر انہیں اپنی انگریز سلطنت کا حصہ بنا لیا تھا۔ اس لیے پاکستان کی آزادی کے فورا بعد کابل نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ یہ ایران تھا جس نے ہمیں تسلیم کیا۔
افغان تو موجودہ پاکستان کے اندر کم از کم اٹک پل تک کو افغانستان کا حصہ کلیم کرتے ہیں۔ہم سب کے لاڈلے محمود خان اچکزائی بھی پاکستان افغانستان کے درمیان اس ڈیورنڈ سرحد کو نہیں مانتے بلکہ ایک جلسے میں کہا تھا میں دونوں اطراف کے پشتونوں کو کہتا ہوں اس باڑ کو اکھاڑ کر پھینک دو۔ خیر اچکزائی کے” گریٹر پختونستان” کا تو نقشہ ہی کچھ اور ہے جس میں بات صرف اٹک پل تک نہیں رکتی۔

کیا اب پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اس ڈیورڈ لائن باڈر کو نہیں مانتی لہذا وزیراعلی گنڈا پور کہتا ہے وہ اب افغانستان سے براہ راست بات چیت کرے گا ؟ لگتا ہے ہمارے لاڈلے اچکزائی کا پی ٹی آئی کے ساتھ نیا نیا رومانس رنگ دکھا رہا ہے۔ دیکھتے جائیں اب نیا نقشہ کیا بنتا ہے۔۔

ویسے اگر کابل کے افغان طالبان سے براہ راست مزاکرات کے دوران طالبان نے وزیراعلی پختون خواہ علی امین گنڈاپور سے اپنا 131 سال پرانا مطالبعہ دہراتے ہوئے دونوں ملکوں میں انگریزوں کی کھینچی لکیر (ڈیورنڈ لائن) ختم کر کے پشاور/اٹک تک کے علاقے مانگ لیے اور ساتھ ہی گنڈاپور کو کہا جائے کہ وہ طالبان کے کابل/قندھار میں سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند ذادہ /ملا برادر کی بیعت کر لیں تو وہ کیا فیصلہ کریں گے ؟






Comments...