Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
They’ve taken too long to negotiate a deal.... now they will have to pay the price - Trump Tweets They’ve taken too long to negotiate a deal.... now they will have to pay the price - Trump Tweets Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group India: Veg Biryani should be called Veg Pulav in Haridawar, demand by a Hindu group IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace

I am ready to talk but only with the Establishment - Imran Khan talks to journalists in Adiala


میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں مگر صرف طاقت والوں سے، میرا آکسفورڈ کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا، پاکستانی کرکٹ میں میں جس مقام تک پہنچا کوئی نہیں پہنچا۔ عمران خان

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں 2 نئی انٹریاں ہونے والی ہیں، ایک انٹری اس یوٹرن پر ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی، نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے، فوج اور مارشل لا پر تنقید کرتے رہے۔

عمران خان نے بتایا کہ خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا، احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا بتایا تھا، احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا کہ یہ ریاست کے اندر ریاست ہے، احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے کہ پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم کے مطابق جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

بانی چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں، 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی 9 مئی کی سازش اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گنیز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، نواز شریف کو جتوانے کے لیے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

جلسے سے متعلق بتاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے 3 مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے، مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کے لیے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے 2 اسپتال بنائے، 2 یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔


Source



Comments...