Murad Saeed's tweet on Imran Khan & Bushra Bibi's condition in jail
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے عمران خان اور بشری بی بی کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
عمران خان کے ساتھ قید میں روا رکھا سلوک، جیسے انہیں نمازِ عید پڑھنے نہیں دی گئی۔ ان کی اہلیہ سے ان کی ملاقات جس ماحول میں کرائی گئی۔ آج ان کے وکلاء سے اُن کی گفتگو کس قانون کے تحت ریکارڈ کی گئی۔ جیسے بشری بی بی کو محبوس رکھا گیا ہے، ان کے کمرے یہاں تک کہ باتھ روم تک میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انہیں زہریلا کھانا دیا جارہا ہے۔ عدالتی حکم کے برخلاف ان کے ٹیسٹ نہیں کرائے جارہے، عمران خان کو دباؤ میں لانے کے لیے عدالتوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کی اور خان صاحب کی زندگی کے ساتھ جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ یہ حیوانیت جن کی اناؤں کی تسکین کے لیے روا ہے، کیا انہیں اپنی موت بھول گئی ہے یا دائمی عہدوں کے ہواس آبِ حیات بھی پی آئے ہیں؟ کیا پاکستان کی عوام اپنے خون پسینے کی کمائی سے کسی ایک شخص کی ذاتی ملیشیا پال رہی ہے کہ جو اُس کی منشاء پر پوری قوم کو یرغمال بنادیا گیا ہے؟ ججوں سے لے کر سیاست دانوں اور بیوروکریٹس تک ۲۴ کروڑ کے گھر، کاروبار، جان، عزت، مال، اولاد کچھ محفوظ نہیں۔ سوال اٹھانے والے زیر عتاب۔ راہِ نجات دکھانے والے مقید۔ کس کی خدائی ہے یہ جو یہ سمجھتا ہے کہ اُسے زوال نہیں آئیگا؟
#جنگل_کا_قانون
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 18, 2024
عمران خان کے ساتھ قید میں روا رکھا سلوک، جیسے انہیں نمازِ عید پڑھنے نہیں دی گئی۔ ان کی اہلیہ سے ان کی ملاقات جس ماحول میں کرائی گئی۔ آج ان کے وکلاء سے اُن کی گفتگو کس قانون کے تحت ریکارڈ کی گئی۔ جیسے بشری بی بی کو محبوس رکھا گیا ہے، ان کے کمرے یہاں تک کہ باتھ روم…
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran
Nawaz Sharif's tweet on ceasefire Between Iran and USA
Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA
Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire










