Nawaz Sharif's guard charged for spitting on woman's face in London
لندن میں خاتون پر تھوکنے کے الزام میں نوازشریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد
لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
لندن کی کراؤن پراسیکوشن نے جیونیوز کو تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پرمحافظ پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب محافظ کے وکیل معین خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو باور کرائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔
خیال رہے کہ خاتون پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس نوازشریف کےدفتر سے نکلنے کے وقت پیش آیا تھا، گارڈ فرید نیموچی کی خاتون پنزائی چیمہ پر تھوکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
Source
Nawaz Sharif's guard charged for 'spitting' on woman in London https://t.co/ocZGr3n5Tp
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 17, 2024
Incident video: Panzani Cheema approaches Farid pic.twitter.com/Xe4lRTpCKh
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran
Nawaz Sharif's tweet on ceasefire Between Iran and USA
Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA
Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire










