Lahore Ichhra bazar incident: Three accused arrested

اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین مرکزی ملزمان گرفتار
لاہور: لاہور پولیس نے اچھرہ بازار واقعے میں خاتون کو توہین مذہب کے نام پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اُکسایا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے، موبائل فونز بند کر لئے تھے۔ آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا۔
پولیس ترجمان کے مطابق لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ناہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی۔
Source
Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
Interior Minister Mohsin Naqvi & IG Islamabad talks to media regarding suicide blast in Islamabad
Khawaja Asif's tweet on suicide blast in Islamabad
Breaking News: Suicide blast in Islamabad, 5 dead, 13 injured
Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti









