Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Fantastic tea to fantastic toy: Abhinandan and Indian air force becomes joke in the world Fantastic tea to fantastic toy: Abhinandan and Indian air force becomes joke in the world Verbal spat between Trump and South African President as he looses cool in front of him Verbal spat between Trump and South African President as he looses cool in front of him Special Ceremony: COAS Asim Munir Receives Baton of Field Marshal Special Ceremony: COAS Asim Munir Receives Baton of Field Marshal We are making big deals with Pakistan and India - US President Trump We are making big deals with Pakistan and India - US President Trump PTI's response on General Asim Munir's promotion to Field Marshal PTI's response on General Asim Munir's promotion to Field Marshal PM Shahbaz Sharif meets journalists & shares secret stories of war - Details by Rauf Klasra PM Shahbaz Sharif meets journalists & shares secret stories of war - Details by Rauf Klasra

Army Chief General Asim Munir meets ASP Sheherbano and appreciates her recent action




آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اے ایس پی شہربانو سے ملاقات۔ آرمی چیف نے اے ایس پی شہربانو کو لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر خوب سراہا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہربانو نقوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں ملاقات

آرمی چیف نے ASP شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی

نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں اور ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔

آرمی چیف نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے اسلام کے حسن سلوک اور احسان کے ابدی پیغام پر بھی روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔



Comments...