Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Aleema Khan's husband's media talk after his son's arrest Aleema Khan's husband's media talk after his son's arrest Jemima Khan's tweet on the arrest of Aleema Khan's sons Jemima Khan's tweet on the arrest of Aleema Khan's sons Drone footage captures record-breaking cooling tower demolition Drone footage captures record-breaking cooling tower demolition Sher Afzal Marwat's warning message for PTI supporters Sher Afzal Marwat's warning message for PTI supporters Breaking News: Police arrests Saeed Ghani's brother Farhan Ghani Breaking News: Police arrests Saeed Ghani's brother Farhan Ghani Court approves 8-day physical remand of Aleema Khan's son Court approves 8-day physical remand of Aleema Khan's son

Ali Dar's tweet against Hamid Mir over his insulting whisper about his father Ishaq Dar


سوشل میڈیا پر حامد میر کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ جیو کی الیکشن ٹرانسمیشن میں بیٹھے ہیں اور اسحاق ڈار کو لائن پر لیا گیا، جونہی اسحاق ڈار نے بولنا شروع کیا، حامد میر کی سرگوشی سنائی دی، "دیکھنا، ابھی یہ کلمہ پڑھ کر جھوٹ بولے گا"۔ حامد میر کی اسحاق ڈار کے متعلق اس تضحیک آمیز سرگوشی پر اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کا حامد میر کے خلاف سخت ٹویٹ، علی ڈار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

آئیں، آج آپ کو ایک واقعہ سناتے ہیں۔۔۔

1993 کی بات ہے اسحاق ڈار صاحب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر تھے۔ عمران خان صاحب شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں LCCI آئے۔ ممبرز سے خطاب کے بعد صدر کے چیمبر میں جا بیٹھے۔ LCCI کا دستور ہے کہ صدر کے چیمبر میں اوپن ڈور پالیسی ہوتی ہے۔ تو خان صاحب کے ساتھ اور بھی کئی انڈسٹریلسٹس اور دیگر لوگ کمرے میں آ گئے۔ خان صاحب نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بارے میں فضولیات بولنا شروع کر دیں۔ مذاق اُڑایا۔ اللہ کی کرنی ایسی کہ بینظیر شہید کے بارے میں کی گئی خان صاحب کی باتیں اگلے روز جنگ اور The News کی ہیڈلائنز کے طور پر اخبار میں شائع ہو گئیں۔ رپورٹر کوئی ینگ unknown شخص تھا جو گزشتہ روز خان صاحب کے ساتھ صدر کے چیمبر میں آ بیٹھا تھا لیکن کوئی اسے جانتا نہیں تھا کہ وہ کون ہے۔

اب خان صاحب تو بنیادی طور پر ایک ڈرپوک آدمی ہیں۔ انہوں نے سخت پریشانی میں ڈار صاحب، جو اس وقت خان صاحب کے اچھے دوست ہوا کرتے تھے، کو فون کیا اور کہا کہ وہ اس خبر کی تردید کر دیں۔ کہہ دیں کے یہ خبر جھوٹی ہے اور عمران خان نے بینظیر کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کی۔ ڈار صاحب نے کہا میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔ آپ نے یہ بات کی ہے تو اس کو own کریں۔ اگر میں نے خبر کی تردید کی تو وہ بیچارہ ینگ unknown رپورٹر جس نے شاید ابھی ابھی اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا ہے، اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ کسی کی روزی پر لات نہیں ماروں گا۔

ڈار صاحب نے ایسا ہی کیا۔ جھوٹ نہیں بولا اور اس وقت کے اپنے دوست عمران خان کے مقابلے میں اُس ینگ unknown رپورٹر کے ساتھ کھڑے رہے جو کہ اس خبر کے بعد overnight sensation بن گیا۔

ذرا بوجھیں کہ وہ رپورٹر کون تھا؟ وہ رپورٹر وہی شخص تھا جس نے 9 فروری 2024 کو لائیو ٹی وی پر ڈار صاحب کو کہا،

”اُف ، اب یہ کلمہ پڑھ کر جھوٹ بولے گا“

اینڈ آئی ریسٹ مائے کیس۔۔۔







Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...