Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Jemima Khan's tweet on the arrest of Aleema Khan's sons Jemima Khan's tweet on the arrest of Aleema Khan's sons Drone footage captures record-breaking cooling tower demolition Drone footage captures record-breaking cooling tower demolition Sher Afzal Marwat's warning message for PTI supporters Sher Afzal Marwat's warning message for PTI supporters Breaking News: Police arrests Saeed Ghani's brother Farhan Ghani Breaking News: Police arrests Saeed Ghani's brother Farhan Ghani Exclusive talk with the father of two brothers who were killed by fruit sellers Exclusive talk with the father of two brothers who were killed by fruit sellers Two kids died after eating chips - Exclusive talk with the parents of the deceased kids Two kids died after eating chips - Exclusive talk with the parents of the deceased kids

Khawaja Asif's tweets on the allegations of Usman Dar's mother

Posted By: Saleem, December 19, 2023 | 10:43:41

Khawaja Asif's tweets on the allegations of Usman Dar's mother


عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات کے جواب میں خواجہ آصف نے ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ھے اور وفا میری سیاسی شناخت ھے۔
میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ھے۔ میں نے ھمیشہ اپنے مخالفین کیساتھ سیاسی جنگ لڑی ھے ذاتیات کی نہیں ۔ میں اپنے مخالفین کے ساتھ جنگ اصولوں کی لڑتا ھوں اور انکے بزرگوں اور اھل خانہ کا احترام کرتا ھوں۔ میں نے مشرف اور عمرانی ادوار میں اپنے سیاسی مخالفین کی درخواستوں پہ دو دفعہ چھ چھ ماہ قید کاٹی ۔ دونوں دفعہ اللہ نے مہربانی کی میں باعزت رہا ھوا اور اپنی قیادت کو ساتھ رشتے کی حرمت کا پاس رکھا۔
میرے سیاسی مخالفین نے میری بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمے بناۓ انہو ں نے کم از کم 3 درجن پیشیاں بھگتیں ۔ میرے اھل خانہ کو نشانہ بنایا گیا۔ مجھ پر آئین کے آرٹیکل 6 کی کاروائ کا عمرانی کابینہ نے آغاز کیا وہ بھی میرے سیاسی مخالفین کی درخواست پہ ھوا۔ اسکی سزا موت ھے۔
میں اور میرا خاندان کبھی مفرور نہیں ھوا ۔ نواز شریف کیساتھ غیر متزلزل رشتہ ھے۔ یہ سیالکوٹ کے باسیوں کی محبت ھے 34سال سے پورے قد سے کھڑا ھوں۔ اپنے والد مرحوم کی عزت کا پاس رکھا ھے۔
میں کمزور انسان ھوں اللہ عزت سلامت رکھے وفا کے رشتے نبھانے کی ھمت۔ عطا فرماۓ آمین

ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف نے عثمان ڈار کا نام لئے بغیر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

جو شخص TVپہ بیٹھ اس لیڈر کے خلاف گواہ بن جاۓ جس کی خوشامد میں کفر کی حدود کو چھو جا تا تھا۔ اسکے شر سے میں کیسے محفوظ رہ سکتا ھوں ۔
میں نے محترمہ کو پریس کانفرنس میں بہن کہا ھے اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ھے۔ نسلوں کے خاندانی تعلق اور رشتہ دار یاں ھیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پہ لعنت بھیجتا ھوں جس پہ مجھے اپنی خاندانی روایات اور تربیت کو قربان کرنا پڑے ۔








Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...