Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
India contacts Afghanistan, Why India informed Pakistan before the attack? Najam Sethi's analysis India contacts Afghanistan, Why India informed Pakistan before the attack? Najam Sethi's analysis Mexican beauty influencer killed during TikTok livestream Mexican beauty influencer killed during TikTok livestream Pakistan air force steals the show with spectacular flypast at Youm-e-Tashakur in Islamabad Pakistan air force steals the show with spectacular flypast at Youm-e-Tashakur in Islamabad Interesting situation as Trump jokes about being gifted a 'drop' of oil from UAE Interesting situation as Trump jokes about being gifted a 'drop' of oil from UAE Who had a secret meeting with Imran Khan? Details by Umar Cheema Who had a secret meeting with Imran Khan? Details by Umar Cheema Viral Video: Albanian PM kneels playfully to greet Italy's PM Giorgia Meloni Viral Video: Albanian PM kneels playfully to greet Italy's PM Giorgia Meloni

Baby found in the belly of 10 months old girl after surgery in Sadiqabad

Posted By: Muzaffar, September 03, 2023 | 17:23:15

Baby found in the belly of 10 months old girl after surgery in Sadiqabad



صادق آباد: 10 ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ میں بچہ ہونےکا انکشاف

ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے نجی اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہواجسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، بچی کے الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔

بچی کا آپریشن کرنے والے چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا، یعنی10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس کو طبی اصطلاح میں فیٹس اِن فیٹو کہا جاتا ہے، اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، پہلی بار 1945 میں ایسا کیس سامنے آیا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے اور فیٹس کامیابی سے نکال کر لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھجوا دیا ہے، اس کی رپورٹ بین الاقوامی میڈیکل جرنل میں بھی شائع کرائی جائے گی۔

فیٹس اِن فیٹو کیا ہے؟

یہ ایک کم یاب طبی نقص ہے جسے فیٹس اِن فیٹو یعنی جنین میں جنین کہا جاتا ہے، اس کیفیت کو وینشنگ ٹوئن سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔

فیٹس اِن فیٹو میں یہ ہوتا ہے کہ اس میں جڑواں بچوں کے جنین بنتے ہیں لیکن ایک نامکمل رہ کر ضائع ہونے کے بجائے تندرست بچے میں پیوست ہوجاتا ہے، عام طور پر یہ انسانی باقیات کی صورت میں صحت مند بچے کے پیٹ میں رہ جاتا ہے اور ایک حد تک پروان بھی چڑھتا رہتا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کا کیس 5 لاکھ میں سے ایک فرد میں سامنے آتا ہے اور اب تک میڈیکل سائنس کی تاریخ میں دنیا بھر سے 200 سے بھی کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


Source



Comments...