Tiktoker Muneeb Ali arrested in Jinnah House attack case
جناح ہاؤس حملہ کیس میں ٹک ٹاکر منیب علی گرفتار۔۔
Youtube
نو مئی کیس: ٹک ٹاکر منیب علی گرفتار، شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت کی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں ٹک ٹاکر منیب علی کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، اے ٹی سی نے ملزم کو 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس ٹک ٹاکر ملک منیب علی چہرہ ڈھانپ کر عدالت لائی، اے ٹی سی نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے 9 مئی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔
لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) پر بھی پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہوئے، مشتعل کارکنان نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy
Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm











