Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released

Shireen Mazari's daughter Imaan Mazari's tweets against PDM government


شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پی ڈی ایم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایمان مزاری نے اپنی ٹویٹس میں لکھا

پی ڈی ایم نے بے اختیار اقتدار کے لیے ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا قتل کیا اور اپنے سے پہلے آنے والوں کی طرح خود بھی بے بس کٹھ پتلیاں بن جانے کا آپشن چُن لیا۔ انہوں نے deep state پروپیگنڈے کو پھیلانے کا انتخاب کیا... جو عمران خان سے زیادہ عرصے سے سیاست میں رہے ہیں (اور جنہوں نے ریاستی ظلم اور جبر کو قریب سے دیکھا), کیا انہوں نے یہ سوچا کہ اپنا سودا اگر کرنا ہی تھا تو جمہوریت کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے تھوڑی بہتر ڈیل ہی لے لیتے.

انہوں نے بدلے میں کیا حاصل کیا ہے؟ ان کے مقدمات سے کلیئرنس اور اگلے الیکشن میں دھاندلی سے جیت کے بعد آخر عوام میں کس منہ سے ووٹ مانگنے جائینگے... وہی مُنہ جو کہتا تھا کہ باجوہ اور فیض کا احتساب ہوگا اور پھر اس ہی باجوہ سے ڈیل کر کے اقتدار حاصل کیا...دن رات جمہوریت پر لیکچر دینے والے صرف اتنی معمولی قیمت پر بک گئے مگر کیا کسی نے سوچا کہ پاکستان کیا قیمت ادا کر رہا ہے؟ عدلیہ کا مزید کمزور ہونا، آئین کا ہر روز جنازہ...

انہیں تھوڑی بھی شرم نہی آئی کہ کم از کم اپنی پریس کانفرنسوں میں دن رات deep state کا پروپیگنڈہ تو نہ کرتے... فوج کا ہر سویلین ڈومین میں کردار تو نہ بڑھا دیتے... مکمل طور پر میڈیا کو کنٹرول تو نہ ہونے دیتے.... پریس اور شہری آزادیوں پر حملوں کا جواز تو نہ پیش کرتے... یہ لوگ ووٹ کو عزت دینا چاہتے تھے؟ ہم تو کہتے تھے کہ عمران خان فوجیوں کے کندھوں پر آیا تھا. آپ کو بھی صرف ان کے کندھوں کے ذریعے اپنا مستقبل نظر آیا... تو آپ میں اور عمران خان میں فرق کیا ہے... آپ نے کیا سیکھا... اگر پالش اس حد تک کرنی تھی تو 2018 میں ہی کر کہ اُس وقت ہی اپنے معاملات طے کر لیتے۔











Comments...