Missing journalist Sami Ibrahim returned home

’لاپتا‘ سینئر صحافی سمیع ابراہیم واپس آگئے
سینئر صحافی سمیع ابراہیم واپس آگئے ہیں، جو 24 مئی کو لاپتا ہو گئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سمیع ابراہیم نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا ’شکر الحمد اللہ‘۔
شکر الحمدللہ! ??
— Sami Abraham (@samiabrahim) May 30, 2023
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے فیملی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد سمیع ابراہیم کو اٹھا لیا تھا اور ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سمیع ابراہیم کے بھائی علی رضا نے ان کے اغوا کی شکایت آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ سمیع ابراہم کو سیکٹر جی-6 میں سکس ایونیو کے سروس روڈ پر 4 کاروں نے روکا جب وہ بول ٹی وی کے دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے، گاڑیوں میں سے 8 سے 10 افراد نکلے اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
قبل ازیں، رات گئے بول نیوز کے صحافی صدیق جان نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیع ابراہیم صاحب آ گئے ہیں۔
سمیع ابراہیم صاحب آ گئے ،
— Siddique Jan (@SdqJaan) May 29, 2023
عمران بھائی بھی جلد آجائیں گے، انشاء اللہ
عمران بھائی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں، دعائیں کرتے رہیں #ReleaseImranRiazKhan
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










