Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback Bilal Ghauri's tweet: What Iranian leaders' children are doing in America? Bilal Ghauri's tweet: What Iranian leaders' children are doing in America? Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released

Gharida Farooqi's tweet on Imran Khan's statement regarding General Asim Munir


غریدہ فاروقی نے عمران خان کے جنرل عاصم منیر کے متعلق بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

کل عمران خان نے ٹیلی گراف اخبار کی خبر کو بنیاد بنا کر یہ ٹویٹ کی کہ “اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔”

عمران خان نے اب اپنے شکست خوردہ بیانیے کو ایک نیا رخ دینے کے لیے جنرل عاصم منیر کے ساتھ اپنے معاملات کو ایک ذاتی عناد کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ یہ تاثر دے سکیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ جنرل عاصم منیر کے ذاتی بغض کی وجہ سے ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف بیشتر مرتبہ یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ ان کا جھکاؤ کسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہے۔

خان صاحب سے چند اہم سوالات تو یہ بنتے ہیں؟

اگر ٹیلی گراف نے یہ غلط خبر چھاپی ہے تو خان صاحب ذرا ہمت کر کے ان کو Sue کیوں نہیں کرتے؟

اور اگر یہ وجہ نہیں تھی تو عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی ان کی نوکری کے 8 ماہ بعد ہی اتوار کے روز کیوں بر طرف کیا؟

اور اگر کرپشن مسئلہ نہیں تھا تو پھر فرح گوگی کو کیوں بھگوایا۔ اس کو واپس بلوا کر قانونی کاروائی میں رکاوٹ بننے سے بچتے کیوں نہیں ہیں؟

خان صاحب صرف یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے فساد کو آرمی چیف کے ساتھ ایک ذاتی عناد اور بغض کا رنگ دیں۔ مقصد صرف ایک ہے کہ کسی طرح لوگوں کی توجہ اپنے فسادات سے ہٹوا کر آرمی چیف کی ذات تک مبذول کروا دیں۔





Comments...