We'll no longer tolerate any attempt to target Pak Army - COAS General Asim Munir's warning to PTI

9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اشتعال پر اکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کےکٹہرے میں لائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔
سپہ سالار کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، یہ بریفنگ انسداد دہشتگردی کی جاری کوششوں سے متعلق تھی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ پر مشتعل افراد، اکسانے والوں، ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Source
Youtube
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










