US jury finds Donald Trump liable for sexual abuse of a woman
امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے۔
جیوری کا اپنے فیصلےمیں کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔
جیوری نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ دیں۔
فیصلے پر ردعمل میں سابق امریکی صدر نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟
سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔
کیرول ہی نہیں ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










