ISPR's strong response to Imran Khan over his allegations against serving Army Officer
Youtube
چیئرمین پی ٹی آئی کےاعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایک اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات کو آئی ایس پی آر نے انتہائی غیرذمے دارانہ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ صریحاً جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










