College principle arrested for his satirical facebook post about DG ISPR's statement
ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد زبیر نامی کالج کے پرنسپل کو مبینہ طور پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر طنزیہ فیس بک پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کا متن کچھ یوں ہے۔۔
جنابِ عالی گزارش کی جاتی ہے کہ مورخہ 27 اپریل 2023 کو محمد زبیر سکنہ پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر ایک پوسٹ میں پاک فوج کو نا اہل اور کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیلئے سیکورٹی نہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں انڈیا کو گھس کر مارنے کی۔ یہ پوسٹ نہ صرف پاکستان دشمن ملک انڈیا کے حق میں کی گئی بلکہ پاک فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہے، اس کے علاوہ یہ پوسٹ حالیہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر طنز ہے جس میں انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج اپنے دشمنوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، محمد زبیر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پاک فوج کو دشمن کی سازش کے مطابق چیلنج کیا ہے۔ یہ شخص پہاڑ پور میں ایک کالج کا پرنسپل ہے اور ایسی پوسٹوں سے نوجوان نسل کو ملک دشمن بنانا چاہتا ہے، لہذا استدعا ہے کہ مذکورہ بالا شخص کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
کالج پرنسپل محمد زبیر کی مذکورہ فیس بک پوسٹ درج ذیل ہے۔



A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









