Video: A mentally unstable person claims to be prophet of Allah in Sarai Alamgir's mosque
سرائے عالمگیر کے گاؤں پوران کی مسجد میں گاؤں کا رہائشی ایک نوجوان جو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، داخل ہوگیا اور لوگوں سے کہنے لگا کہ میرا نام محمد ہے، میں اللہ کا پیغمبر ہوں اور اللہ نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں تم لوگوں کو سیدھی راہ دکھاؤں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اسے سمجھانے بجھانے کی کوشش کرررہے ہیں، مگر نوجوان کافی غصے میں ان کو ڈانٹ ڈپٹ کر بار بار اپنی بات دہرائے جارہا ہے۔ نوجوان بار بار مسجد کے امام کو اپنی طرف بلاتا رہا کہ ادھر آؤ میں نے تم سے کچھ سوالات پوچھنے ہیں، مگر امام مسجد اس کے قریب نہیں آئے۔
گاؤں میں واقعہ کی خبر پھیلی تو تحریک لبیک کے لوگ جمع ہوئے اور پولیس سٹیشن جاکر ذہنی معذور نوجوان کے خلاف توہینِ اسلام اور توہینِ رسالت کی 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرادی اور اس کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
دعویٰ نبوت کرنے والے مذکورہ نوجوان کے والد نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے بیٹے نے ایسی حرکت کی، والد نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا ہے کہ اس کو جو بھی قانون کے تحت سزا بنتی ہے دے دی جائے۔ والد نے بیٹے کی ذہنی صحت کیلئے بھی دعا کی۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









