Video statement of Wasif Kazmi who was arrested for criticizing institutions
لندن میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شخص واصف کاظمی کا ایف آئی اے کی حراست میں ویڈیو بیان ملاحظہ کیجئے۔ واصف کو پاکستان واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا
Youtube
لاہور: ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف مہم چلانےوالے شخص واصف کاظمی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران گرفتاری ملزم کے سیاسی پارٹی سے تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
گرفتار ملزم واصف کاظمی نےانکشاف کیا کہ ایک سیاسی پارٹی اور عادل راجہ نامی شخص سوشل میڈیا پر پاک فوج اور اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے لیے ہمیں بھیجتے ہیں۔
واصف کاظمی نے ایف آئی اے کو بتایا کہ میجر عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی۔
گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کے لیے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔
دریں اثنا واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی مانگ لی۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










