PTI govt recruited 5000 social media influencers in KPK who are getting Rs 15 crores per month as salary

کے پی حکومت نے 5 ہزار انفلوئنسرز بھرتی کیے جنہیں ماہانہ 15 کروڑ مل رہے ہیں: نگران صوبائی وزیر
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
جیونیوز سےگفتگو میں فیروز جمال شاہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرزبھرتی کیے جنہیں گھربیٹھے ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہیں مل رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں یہ انفلوئنسرز نہ ہوں، پیسے کے پی حکومت دے رہی ہے اور ان کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی اس حوالے سے اشتہار جاری کیا گیا، 15 سے 16 کروڑ روپے ان پر ماہانہ خرچ ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو 5 ہزار بھرتیوں کا معاملہ تحقیقات کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










