Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran Iran ‘agreement has been largely negotiated’ - Donald Trump Iran ‘agreement has been largely negotiated’ - Donald Trump Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other Are foreign nationals applying for green cards now required to leave the US? Are foreign nationals applying for green cards now required to leave the US?

Latest details of Suo Moto case hearing in Supreme Court

Posted By: Arsal, February 24, 2023 | 07:05:13

Latest details of Suo Moto case hearing in Supreme Court

Youtube


پنجاب اور کے پی میں انتخابات، فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی جس کے دوران فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہاہے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

دورانِ سماعت اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے جنہوں نے عدالتِ عظمیٰ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی نہیں ملی، تمام فریقین کو نوٹس نہیں مل سکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی سماعت کا مقصد تمام متعلقہ حکام کو ازخود نوٹس کے متعلق اطلاع دینا تھا، فاروق ایچ نائیک اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز یہاں ہیں، گزشتہ روز جن فریقین کو نوٹس کیا ان کے وکلاء آج موجود ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

فاروق ایچ نائیک نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ ہدایات ہیں کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی بینچ سے الگ ہو جائیں۔

فاروق ایچ نائیک نے پی ڈی ایم جماعتوں کا مشترکہ تحریری بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ تحریری بیان عدالت میں پیش کیا اور پڑھ کر سنایا۔

مشترکہ تحریری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن پہلے ہی غلام محمود ڈوگر کیس میں اس معاملے کو سن چکے ہیں، استدعا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ازخود نوٹس سے الگ کر لیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مشترکہ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ فیئر ٹرائل کے حق کے تحت جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہرکو بینچ سے الگ ہوجانا چاہیے، دونوں ججز کے کہنے پر ازخود نوٹس لیا گیا، اس لیے مذکورہ ججز بینچ سے الگ ہو جائیں۔

فاروق ایچ نائیک نے غلام محمود ڈوگر کیس میں دونوں ججز کا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ججز نے ازخود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا، جسٹس مندوخیل کے نوٹ کے بعد جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر خود کو بینچ سے الگ کر دیں، دونوں ججز ن لیگ اور جے یو آئی کے کسی بھی مقدمے کی سماعت نہ کریں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ججز سے کوئی ذاتی خلفشار نہیں، جو ہدایات ملیں وہ سامنے رکھ رہا ہوں۔

چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ ججز کے معاملے پر پیر کو آپ کو سنیں گے۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...