Three FBR officers' physical remand approved for leaking General Bajwa's tax data

جنرل (ر) قمر باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے 3 افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے معاملے پر ایف بی آر افسران شہزاد نیاز،ارشد علی اور عدیل اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کیلئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارشدعلی نے صحافی کو ڈیٹا لیک کرنے کے بعد اپنا موبائل پھینک دیا، ملزمان شہزاد نیاز اور عدیل اشرف نے بھی موبائل سے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تینوں ملزمان کے موبائل فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، اس موقع پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کا مزید تفتیش کیلئے کسٹڈی میں رہنا ضروری ہے، جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi









