Drop scene of Tiktoker Nayab's murder case, Killer turned out to be his brother

ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین؛ فالورز کی دوڑ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق نایاب کے قتل کی پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا اپنا بھائی تیمور تھا۔
مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر اس سے زیادہ مقبول تھا، حسد کا شکار ہوکر اسی نےاپنے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہورہے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لیے والدین ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash







