Fawad Chaudhry's latest whatspp chat with Umar Farooq Zahoor leaked out
فواد چوہدری کی عمران خان کی گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق ظہور کے ساتھ لیٹسٹ وٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آگئی۔ وٹس ایپ چیٹ میں فواد چوہدری عمر فاروق ظہور کو مسیج کرتے ہوئے پوجھتے ہیں
فواد چوہدری: کیا ہوگیا جی، شہزاد (اکبر) تک تو بات سمجھ آتی ہے مگر عمران خان (ٹارگٹ) کیوں؟
عمر فاروق: بھائی میں نے گھڑی خریدی ہے۔ یہ سچ ہے۔
فواد چوہدری۔ ہا ہا ہا ۔ لیکن آپ پارٹی کیوں بن رہے ہیں؟ پانچ ملین کی گھڑی کون دیتا ہے؟
عمر فاروق: بھائی گھڑی کی قیمت دس ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔ میرے پاس اپریزل ہے۔ یہ گراف ماسٹر پیس ہے اور دنیا میں صرف ایک ہی پیس ہے۔
فواد چوہدری: لگتا ہے یہ گھڑی عمران خان والی نہیں، برائے مہربانی کنفرم کرلیں اور اس کی وضاحت کردیں اور بہتر ہے کہ سوچیں اور خود کو استعمال نہ ہونے دیں۔ آپ میرے بھائی ہیں، میں نہیں چاہتا کہ آپ کو کوئی اپنے مقصد کیلئے استعمال کرے۔ میں اور آپ جانتے ہیں کہ عمران خان ایسا نہیں جو پیسوں کی پروا کرے۔
عمر فاروق: بھائی اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ یہ وہی گھڑی ہے جو سعودی عرب کے کراؤن پرنس نے وزیراعظم کو تحفے میں دی۔ یہ یونیک کعبہ ایڈیشن گھڑی ہے۔ بجائے اس کے کہ آپ مجرم کو پکڑیں آپ غلط بیانیے کا دفاع کررہے ہیں۔ نہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد۔

پبلک میں اس کو فراڈیا اور انٹرنیشنل مجرم کہتے اور ذاتی پیغام رسانی میں دوستیوں کے ناطے پیار سے درخواستیں کرتے ہیں۔ 2 ملین ڈالر کی گھڑی کے خریدار عمر فاروق سے فواد کے بات چیت کے بعد بھی اگر کسی کو اصلیت پتا نہ چلے تو پھر دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ فواد عمر فاروق کا مہمان بھی بنا رہا۔ pic.twitter.com/LgxdbiUGKo
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) November 16, 2022
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










