Suspicious person arrested outside Shaukat Khanum Hospital

لاہور: شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
لاہور میں واقع شوکت خانم اسپتال کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشکوک شخص رائیونڈ کا رہائشی ہے، جسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روزفائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور واقعے کے دیگر زخمی شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
عمران خان فائرنگ سے زخمی
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









