3rd murder attempt on Engineer Muhammad Ali Mirza, CCTV footage + attacker's confessional statement
انجینئر محمد علی مرزا کو قتل کرنے کیلئے آنے والا لڑکا رنگے ہاتھوں گرفتار۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا سکول بیگ گلے میں لٹکا کر اندر جانا چاہ رہا تھا، مگر سیکورٹی گارڈ نے اسے روک لیا چونکہ میٹل ڈیٹیکٹر بیپ دے رہا تھا، اس نے بیگ کھول کر کتابیں دکھائیں اور پھر اندر جانے کی کوشش کی، مگر سیکورٹی گارڈ کے سکیننگ کرنے پر پھر میٹل ڈیٹیکٹر نے بیپ دی۔ اس پر سیکورٹی گارڈ نے کہا کہ بیگ باہر چھوڑ جاؤ۔ اس پر لڑکے نے بیگ میں سے ایک کتاب نکالی اور اندر کی طرف قدم بڑھایا، اس بار جب سیکورٹی گارڈ نے کتاب پر میٹل ڈیٹیکٹر پھیرا تو بیپ کی آواز آئی جس پر سیکورٹی گارڈ نے کتاب کھولی تو اندرصفحے کاٹ کر پستول چھپایا گیا تھا۔ جس پر دونوں سیکورٹی گارڈز نے اسے وہیں پکڑ لیا۔ پولیس کو بلا کر لڑکے کو پستول سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ لڑکے کا اعترافی بیان بھی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے جس میں لڑکا بتاتا ہے کہ اس کو کسی مشاہد حسین یوٹیوب والے نے انجینئر محمد علی مرزا کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔ ویڈیو میں آگے چل کر انجینئر محمد علی مرزا اس پورے واقعے کی تفصیل بتاتے ہیں۔
Youtube

A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









