Court angry on PM Shahbaz Sharif for getting the culprits of Masjid e Nabvi Incident released from Saudi Arabia

مسجد نبویﷺ واقعہ: شہباز کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں: عدالت
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں۔
مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شیخ رشید کے خلاف اٹک میں درج مقدمے کی درخواست اخراج پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں ہوئی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر راجہ فیاض پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں نامزد باقی ملزمان کہاں ہیں، ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟
وکیل شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب جاکر واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرا دیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا اس کیس سے کیا تعلق؟ شہباز شریف کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیاستدان اپنی گندگی کو اس واقعے سے دور رکھیں، سیاستدانوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے، بھارتی چینلز آپ نے دیکھے ہیں، وہ کیسا گند اچھال رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قرآن پڑھ لیں جس میں واضح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آواز سے اپنی آواز نیچی رکھو، آپ کو 4 دن کی مہلت دیتے ہیں، افسوسناک واقعے کی ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کریں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









