Gujarat's broken road rebuilt for Imran Khan in just 8 hours

گجرات کی 5 سالوں سے ٹوٹی سڑک عمران خان کیلئے 8 گھنٹوں میں تیار
گجرات سروس موڑ کی ٹوٹی سڑک 5 سال میں نہ بن سکی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے شہر گجرات میں جلسہ کیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔
جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔
گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو 5 سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔
پی ٹی آئی کے جلسے سے وزيراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی خطاب کیا۔
جلسے سے خطاب کے دوران پرویز الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم سوائے آپ کے اور کوئی نہیں بنا سکتا۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy











