Mufti / Molvi arrested for spreading blasphemous material on social media

لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کاروائی۔۔۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم مفتی عبدالشکور گرفتار۔۔۔
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملزم مفتی عبدالشکور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین مذہب،توہین رسالت،توہین قرآن و توہین شعائر اسلام پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔۔۔
مذکورہ ملزم سمن آباد لاہور کی ایک مسجد کا امام اور لاہور کے ایک معروف دینی ادارے کا مدرس بھی ہے۔۔۔مذکورہ ملزم سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں استعمال ہونے والے موبائل فون سمز،موبائل۔فونز سمیت دیگر الیکٹرونک آلات برآمد کیے گئے ۔۔۔مذکورہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون وغیرہ سے گستاخانہ مواد بھی برآمد۔۔۔
ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ مذکورہ ملزم گزشتہ کئی سالوں سے بدترین گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کررہا تھا۔۔۔پریس ریلیز کے مطابق انتہائی تشویش کی بات ہے کہ ایک مسجد کا پیش امام،ایک معروف دینی ادارے کا مدرس بھی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث نکلا ہے۔۔۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm










