Breaking News: Accountability court issues arrests warrants for Ishaq Dar

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں یہ احکامات جاری کیے۔
احتساب عدالت نے بدھ کو حکم سناتے ہوئے ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کو اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کیا اور کہا کہ ’جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے عدالت پیش نہیں کیا جاتا، ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔‘
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔
سماعت میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ’شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے بعد کیا جائے گا۔‘
’شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا۔‘
خیال رہے کہ اپنے علاج کے لندن میں مقیم مسلم لیگ نواز کے رہنما اور رکن سینیٹ اسحاق ڈار نے اس عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔
اسحاق ڈار نے فروری میں چیئرمین سینیٹ کا خط لکھ کر اپنے حلف کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور درخواست کی تھی ان کا ورچوئل حلف لے لیا جائے لیکن چیئرمین سینیٹ نے ان کا ورچوئل حلف لینے سے انکار کر دیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ’آئین اور سینیٹ کے قواعد کے تحت منتخب رکن کو ایوان کے سامنے حلف اٹھانا ہوتا ہے۔‘
Source
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti
Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm










