Kabul (Afghanistan) mein 3 khawateen ka sar qalam kar dia gaya

کابل میں تین خواتین کا پراسرار طور پر سر قلم کر دیا گیا۔
کابل کے علاقے علاوالدین میں گزشتہ رات تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ علاقے میں طالبان کے انٹیلی جنس مرکز کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ان خواتین کے سر قلم کیے گئے ہیں۔ خواتین کے اہل خانہ کو دھمکی دی گئی کہ وہ واقعے کی تفصیلات میڈیا کو نہ دیں اور خبر بریک ہونے پر سزا دی جائے گی۔
ابھی تک ان خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے حالیہ مظاہروں میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔
ادھر گزشتہ رات کابل کے پسماندہ علاقے سے کنگ خان توتاخیل نامی منی چینجر کو اغوا کر لیا گیا۔
کابل میں تین دنوں میں اغوا کی یہ دوسری بڑی واردات ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں ملک کے سب سے مشہور سرجن ڈاکٹر فواد پیرزاد کو کارتے چاہار میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
کابل میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ سے عوام پریشان ہیں۔ منگل کی شام کابل کا خیرخانہ علاقہ ایک دھماکے سے لرز اٹھا۔ واقعے کا ہدف طالبان کا رینجر تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس واقعے میں طالبان کو جانی نقصان پہنچا ہے ۔
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor









