Religious scholar Sheikh Abdul Hameed shot dead in Peshawar
پشاور، عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بھائی زخمی
پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقے فقیر آباد قاضی کلے میں معروف عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی قاتلانہ حملے میں جاں بحق اور بھائی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا، دونوں بھائی مردان فاتحہ خوانی کیلئے اپنی گاڑی میں جارہے تھے ۔ فقیرآباد پولیس کے مطابق معرو ف عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی اور انکے بھائی شیخ محمد رحمتی گاڑی میں فاتحہ خوانی کیلئے مردان جارہے تھے کہ قاضی کلے میں الف خان چوک کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارو ں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں دونوں بھائیوں کو گولیاں لگیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ انکے بھائی کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کرانہیں ہسپتال منتقل کردیا تھاجبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر سر چ آپریشن بھی شروع کیاجبکہ جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Source
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire
Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA
Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success











