Shehryar Afridi Humiliated By American Authorities At New York Airport

کشمیر کمیٹی چیئرمین شہریار آفریدی کو نیویارک کے ایرپورٹ پر روکا گیا۔ انہیں امریکی امیگریشن حکام کے کڑے سوالات کا سامنا کرنا پڑا تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پاکستانی سفیر کی ضمانت پر انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت ملی
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) September 18, 2021
بیورو چیف قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ پہنچنے پر کڑی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی قونصلیٹ کی تحریری ضمانت پر کئی گھنٹے بعد داخلے کی اجازت مل گئی۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اوورسیز پاکستانیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر نیویارک کے جان ایف کنیڈی ائرپورٹ پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام انہیں اپنے ہمراہ لے گئے جہاں ان سے تین گھنٹوں تک سوال و جواب کئے گئے جن سے امریکی حکام مطمئن نہ ہوئے جس پر ذرائع کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.۔
سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کی اجازت دی گئی جسکے بعد سفیر پاکستان اسد مجید خان کی ہدایت پر نیویارک میں متعین پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ائرپورٹ کے امیگریش حکام سے ملاقات کر کے انہیں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کی ضمانت دیتے ہوئے تحریری درخواست جس پر انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت مل گئی اور وہ اپنے میزبانوں کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash







