
وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہا نی۔ عمران خان اسد عمر پر برہم
(24نیوز) وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی 24 نیوز پر۔ عمران خان اسد عمر کے بیان پر ناراض ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر سے احسن اقبال کے بارے میں دیئے گئے بیان پر سوال کر دیا اور کہا کہ آپ نے احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر بننے والے ریفرنس کو غلط کیوں کہا ۔جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر فہمیدہ مرزا پر اٹھنے والے سوالوں کے دفاع میں بات کی تھی ،انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کے حلقے میں 3 اسٹیڈیم بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فہمیدہ مرزا کے ان منصوبوں پر سوالوں کو روکنے کیلئے مجھے ایسا بیان دینا پڑا،اس موقع پر وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا کو بھی اہم ٹاسک سونپ د یئے اور کہا اولمپکس گیمز میں تعاون نہ کرنے پر جلد اہم شخصیت کو ہٹا دیا جائے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکھیلوں میں رکاوٹ بننے والے افراد کو اہم سیٹوں پر نہیں ہونا چاہئے۔
Source: 24News
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other








