Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Shireen Mazari bashes Fawad Chaudhry in defence of her daughter Imaan Mazari Shireen Mazari bashes Fawad Chaudhry in defence of her daughter Imaan Mazari Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Fake spiritualism of fake intellectuals, Qudrat Ullah Shahab, Mumtaz Mufti, Ashfaq Ahmad - Uzma Rumi's vlog Fake spiritualism of fake intellectuals, Qudrat Ullah Shahab, Mumtaz Mufti, Ashfaq Ahmad - Uzma Rumi's vlog



اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات کی بحالی بیک چینل ڈپلومیسی شروع کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزارت خارجہ کے ایک سابق افسر نے انکشاف کیا تھا کہ پارلیمنٹ اور ممبئی حملے خود بھارتی حکومت نے کرائے جس پر توقع کی جارہی تھی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس پر باضابطہ احتجاج کیا جائے گا تاہم اب وزیراعظم نواز شریف کا بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ بھارت سے احتجاج کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

نواز شریف نے ولیم ہیگ کو بتایا کہ انہوں نے حکومت سنبھالنے کے بعد بھارت سے تعلقات بحال کرنے کے لیے بیک چینل ڈپلومیسی کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنا کر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کوششوں کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کے حالیہ دورے سے تعلقات بہتر ہوئے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے لیےعالمی برادری کے ساتھ ہیں جس پر ولیم ہیگ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو یورپی یونین کی منڈی تک رسائی کے لیے برطانیہ کردار ادا کرے


Source: The News Tribe



Comments...